آسام میں کویڈ19مریضوں کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیرنے کے لئے پی پی ای سوٹ پہنے ڈاکٹر کا رقص۔ ویڈیو

,

   

گوہاٹی۔ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائیرل ہورہا ہے جس میں آسام کے پی پی ای کیٹس پہنے ایک ڈاکٹر کویڈ19کے مریضوں کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیرنے کے لئے بالی ووڈ کے ایک گانے پر رقص کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔.

https://www.youtube.com/watch?v=4JBIrfeAMNk&feature=emb_title

ویڈیو میں رقص کرتا دیکھائی دینے والا شخص سیلچر میڈیکل کالج آسام میں ای این ٹی سرجن ڈاکٹر اروپ سیناپتی ہیں جو فلم ”وار“ کے گانے ”گھنگرو“ پر رقص کررہے ہیں۔اس ویڈیوکو ڈاکٹر سینا پتی کے ساتھی ڈاکٹر سید فیضان احمد نے ٹوئٹر پر شیئر کیاہے۔

رہتک روشن نے بھی اس کو ٹوئٹ کیا

اداکار رہتک روشن جو ”وار“ کے ستارے ہیں نے ویڈیو کو شیئرکرتے ہوئے مذکورہ ڈاکٹر کی ستائش کی ہے