آسرا پنشن دینے والی تلنگانہ واحد ریاست : کملاکر

   

حیدرآباد 28 اگسٹ ( سیاست نیوز ) بی سی ویلفیر کے وزیر جی کملاکر نے کہا کہ تلنگانہ ملک میں وہ واحد ریاست ہے جو سوشیل پنشن فراہم کر رہی ہے ۔ انہوں نے کریمنگر کے کچھ ڈویژنس میںآسرا پنشن کی استفادہ کنندگان میں تقسیم عمل میں لائی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کا علاقہ متحدہ آندھرا میں حکمرانوں کی ناانصافی سے پسماندگی کا شکار تھے ۔ اب وہ تمام محاذوں پر ترقی کر رہا ہے ۔ جب سے علیحدہ ریاست وجود میں آئی ہے ترقی جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی جانب سے سماجی پنشن میں صرف 1.80 فیصد حصہ ادا کیا جا رہا ہے ۔ ریاستی حکومت مابقی سارا حصہ برداشت کر رہی ہے ۔