ویانا، 10 جون (یواین آئی) آسٹریا کے دوسرے سب سے بڑے شہر گراز میں منگل کی صبح ایک اسکول پر ہونے والے حملے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور کئی دیگر شدید زخمی ہو گئے ۔ مقامی پولیس کے حوالے سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں طلبہ اور اساتذہ شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق مشتبہ حملہ آور مبینہ طور پر ایک طالب علم تھا اور واقعے کو انجام دینے کے بعد اس نے خودکشی کی کوشش کی۔اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ حملہ آور سمیت کئی افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تمام زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے ۔