کئی افراد کی حالت خراب ‘جنگلات میں آگ لگنے کا خطرہ
سڈنی :آسٹریلیا کے شہر سڈنی سمیت جنوبی مشرقی حصے کو گزشتہ دو دن سے گرمی کی لہر کا سامنا ہے جو آج شدت اختیار کر گیا۔ میڈیا کے مطابق آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو کے باعث آسٹریلیا میں گرمی کے نئے ریکارڈ بننے کا امکان ہے۔ ستمبر کے وسط سے آخر تک درجہ حرارت 16 ڈگری سنٹی گریڈ تک بڑھنے کی توقع ہے۔آسٹریلوی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر کو درجہ حرارت 36 ڈگری سنٹی گریڈ تک جاسکتا ہے جبکہ جمعرات تک اس میں 22 ڈگری سنٹی گریڈ تک بدریج کمی آسکتی ہے۔میڈیاکے مطابق گزشتہ ہفتہ سے شروع ہونے والی گرمی کی لہر ممکنہ طور پر جنوبی آسٹریلیا، وکٹوریہ، نیو ساؤتھ ویلز کی ریاستوں میںچہارشنبہ تک جاری رہے گی۔میڈیاکے مطابق شدید گرمی کی لہر کے باعث مزید 26 افراد کی حالت خراب ہوگئی جنہیں فوری بنیاد پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جبکہ تقریباً 40 افراد پہلے ہی زیر علاج ہیں۔ گرمی کی لہر سے آسٹریلیا کے کئی علاقوں میں آگ لگنے کے خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔