آفیسرس میس میں مفت پکوان کلاسیس کا کامیاب انعقاد

سیاست اور فریڈم سن فلاورریفائنڈ آئیل کے زیراہتمام پروگرام پر خواتین کا پرتپاک ردعمل

حیدرآباد۔22اپریل(سیاست نیوز) لذیذ پکوان اور ذائقہ دار کھانوں کے لئے حیدرآباد ساری دنیا میںمشہور ہے۔ دنیابھر کے سیاح حیدرآباد ی کھانوں سے متاثرہوکر یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ ادارے سیاست اس روایت کو برقرار رکھنے اور عالمی سطح کے لذیذ پکوان اور کھانوں کے چلن کو عام کرنے کے لئے ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی ملک پیٹ کے افیسر س میس میں پیرکو ادارہ سیاست اور فریڈم سن فلاور ریفائنڈ آئیل کے اشتراک سے دسویں مفت کوکری ( پکوان) کلاسس کا اہتمام کیا گیاتھا۔سینکڑوں کی تعداد میں خواتین اور لڑکیوں نے اس پکوان کلاس میںشرکت کی جس نگرانی ماسٹر شیف پنت مہتا کررہے تھے اور ان کے ساتھ شیف عروج علی اور ان کی ٹیم بھی موجود تھی ۔ تلنگانہ کے مختلف اضلاعوں او رشہر حیدرآباد کے مختلف حصوں میں مذکورہ پکوان کلاسیس کا اہتمام کیاجاتارہا ہے۔ اس مرتبہ خواتین کو گھروں میںروزمرہ استعمال ہونے والے مصالحہ جات پر مشتمل پکوان کا طریقہ بتایاگیا۔ ماسٹر شیف کی جانب سے بتائے گئے پکوان کے طریقے کو کوکری کلاس میںموجود خواتین اور لڑکیاں اپنے ساتھ لائی نوٹ بکس میںتحریر بھی کررہی تھیں۔اس موقع پر پکوان کے طریقے سیکھانے والی ٹیم نے مختلف قسم کے سائوس بھی تیار کرنے کے طریقے سے شرکاء کو واقف کروایا ۔ یہ سائوس فش مندی جیسے کھانوں میںاستعمال کئے جاتے ہیں۔چائنیس اور تیاریوں پر مشتمل ڈش تیارکرنے کا بھی طریقے بتایاگیا۔پکوان کلاسس کے دوران شرکاء سے پکوان کے متعلق سوالا ت بھی پوچھے گئے اور صحیح جواب دینے والوں کو انعاما ت سے بھی نوازا گیا۔ روزنامہ سیاست اور سن فلاور فریڈم آئیل مفت کوکری کلاسس میںڈش تیار کرنے کے طریقہ پر مشتمل نوٹ ارسال کرنے والوں کو ماسٹر شیف کی ٹیم کے ساتھ پکوان کی پیشکش کی گئی تھی جس میں تین شرکاء کی ریسیپیس کو منتخب کرتے ہوئے پہلی مرتبہ محترمہ سمیہ جنھوں نے چکن چیز موفین جبکہ محترمہ آفرین نے مغزی چکن اور محترمہ سلمیٰ نے شیفائرڈ پایا ماسٹر شیف کی ٹیم کے ساتھ تیار کیاجس کو نہ صرف ٹیم نے بلکہ شرکاء نے بھی خوب سراہا۔ مذکورہ تینوں شرکت داروں کو روزنامہ سیاست اور سن فلائور ریفائنڈ فریڈیم ائیل کی جانب سے انعامات سے بھی نوازا گیا۔

TOPPOPULARRECENT