دہلی کی مساجد میں پولیس کا جبراً داخلہ ، احتجاج میں شرکت پر کارروائی کا انتباہ

,

   

مساجد کے لاوڈاسپیکر کا استعمال ، کئی مقامات پر مزاحمت، بچوں کو گھروں تک محدود رکھنے کی اپیل

حیدرآباد۔9 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) پولیس نے نئی دہلی میں 10 اکتوبر کو کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کو ناکام بنانے کیلئے مساجد کے ذریعہ اعلان کرائے ہیں تاکہ عوام کسی بھی احتجاج میں شامل نہ ہوں۔ نئی دہلی میں پہلی مرتبہ پولیس کے عہدیدار مساجد میں پہنچے اور انتظامی کمیٹیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مقامی افراد بالخصوص نوجوانوں کو کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں شرکت سے روکنے کی خواہش کی۔ پولیس عہدیداروں نے نہ صرف مسجد میں بلکہ لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ اطراف کے علاقوں کے عوام کو اپیل کی جس میں اپنے بچوں کو ہفتہ کے دن گھروں تک محدود رکھنے کی خواہش کی گئی۔ دہلی کی ایک مسجد میں پولیس عہدیدار کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر پر اعلان کا ویڈیو سوشیل میڈیا میں تیزی سے وائرل ہوگیا۔ پولیس عہدیدار عوام سے اپیل کر رہے ہیں کہ ہفتہ کے دن سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبروں اور اطلاعات پر بھروسہ نہ کریں۔ احتجاج سے متعلق کسی بھی اپیل کا شکار نہ ہوں۔ پولیس عہدیدار نے عوام سے اپیل کی کہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے امن و ضبط کی برقراری میں پولیس سے تعاون کریں۔ پولیس عہدیدار نے مقامی افراد سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو کسی بھی احتجاج میں حصہ لینے سے روکیں۔ انہوں نے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کی برقراری کیلئے پولیس کی جانب سے کی جا نے والی کارروائی میں بچوں کو نقصان کا اندیشہ ہے، لہذا اپنے بچوں کو گھروں تک محدود رکھا جائے۔ واضح رہے کہ کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کو روکنے کیلئے پولیس نے نئی دہلی میں سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔ نارتھ ایسٹ دہلی پولیس کے ڈپٹی کمشنر راہول الوال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بھجن پورہ پولیس اسٹیشن کے علاقہ میں موجود نوری الٰہی مسجد کا دورہ کیا۔ انہوں نے مقامی عوام کو بتایا کہ پولیس کی جانب سے کسی بھی احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی ہے ، لہذا گمراہ کن پروپگنڈہ کا شکار نہ ہوں اور اپنے بچوں کی حفاظت کریں۔ جمعہ کے موقع پر جوگا بائی علاقہ میں واقع مسجد اصلاح میں پولیس نے داخل ہونے کی کوشش کی۔ جمعہ کی نماز کے بعد واپس ہونے والے مصلیوں سے پولیس عہدیداروں نے جنتر منتر پر احتجاج میں حصہ نہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے باقاعدہ لاؤڈ اسپیکر سے اعلان کیا۔ مقامی افراد کا کہنا تھا کہ جس وقت مصلی مسجد سے باہر نکل رہے تھے ، ایک عہدیدار نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی تاکہ احتجاج سے روکنے کی اپیل کرے۔ 1/K
مصلیوں نے پولیس عہدیداروں کو لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سے روک دیا کیونکہ مسجد میں مصلی فرض نماز کے بعد سنتیں ادا کر رہے تھے۔ پرانی دہلی کے کئی علاقوں میں پولیس کی جانب سے مساجد میں پہنچ کر اعلانات کئے گئے۔ بعض مقامات پر مساجد کمیٹیوں نے پولیس عہدیداروں کو اعلان کی اجازت دی۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس کی جانب سے مقامی کالونیوں اور ریسیڈینٹ ویلفیر اسوسی ایشنوں کے ذمہ داروں سے ملاقات کرتے ہوئے احتجاج سے روکنے کی کوشش کی گئی۔ مقامی افراد نے پولیس کو لاء اینڈ آرڈر کی برقراری کیلئے پولیس سے تعاون کا یقین دلایا۔1/k