حیدرآباد 17 مئی ( پریس نوٹ ) ڈاکٹراے پی جے عبدالکلام ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے نیٹ 2022امتحان تحریر کرنے والے امیدواروں کے مفاد میں آن لائن تمثیلی ٹسٹ منعقد کیاجارہا ہے ۔یہ ٹسٹ 22مئی کو ہوگا۔ڈاکٹروجئے کمار سکریٹری نے کہا کہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20مئی ہوگی اور یہ ٹسٹ 11مختلف زبانوں بشمول انگریزی، ہندی، تمل، کنڑ، گجراتی، ملیالم، اوڑیہ، تلگو، پنجابی، اردو اور مراٹھی میں ہوگا۔اس ٹسٹ کا مقصد مستقبل کے ڈاکٹرس بنانا ہے ۔ٹسٹ کا پرچہ ایک سے زائد سوالات پر مبنی ہوگاجس کی تیاری ماہرین نے اس طرح کی ہے کہ اس پرچہ سے نیٹ کے اصل پرچہ کے طریقہ کار کی مماثلت ہوسکے گی ۔ڈاکٹر وجئے کمار اور ٹیم نقد انعامات کا اعلان کرے گی۔رجسٹریشن کیلئے www.apjedu2001.com پر لاگ ان کیاجاسکتا ہے ۔ واٹس اپ 85002 12306پر بھی رجسٹریشن کی سہولت ہوگی۔رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20مئی ہوگی ۔ تفصیلات کیلئے 8500212306 8099589416 پرربط کیاجاسکتا ہے ۔