آمدنی و خرچ کے اعتبار سے بجٹ کی تیاری : چیف منسٹر

   

حیدرآباد 26 اگست ( سیاست نیوز) تلنگانہ کی آمدنی اور اخراجات کے لحاظ سے بجٹ تیار کیا جائیگا ۔ یہ بات چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے بتائی ۔ انہوں نے بجٹ پر اعلیٰ سطح کے اجلاس میں غور کیا ۔ پلاننگ کمیشن و چیف سکریٹری کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیدار شریک تھے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ اس سال مکمل بجٹ پیش کیا جائے ۔ عوامی بھلائی اور بہبود کے ساتھ زرعی شعبہ پر خصوصی توجہ دینے کی چیف منسٹر ے عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ امکان ہے کہ بجٹ کی تیاری کے متعلق کل بھی اعلیٰ سطح اجلاس منعقد کیا جائے گا ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق چیف منسٹر نے اس احساس کا اظہار کیا کہ چونکہ ملک بھر میں معاشی مسائل پریشانی کاباعث بنے ہوئے ہیں اور ان معاشی حالات سے تمام تر شعبہ جات متاثر ہورہے ہیں ۔ ایسی صورت میں حقیقی صورتحال کا مقابلہ کرنے اور معاشی بحران سے نمٹنے کے لائق بجٹ کو تیار کیا جانا چاہیئے ۔