آندھرا پردیش میں شدید برقی بحران‘ یومیہ 2 تا 4 گھنٹے کٹوتی

   

صنعتوں کو ہفتہ میں ایک دن پاور ہالی ڈے۔ عوام ‘ کسان ‘ تاجرین اور طلبا کو پریشانی
حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : آندھرا پردیش میں برقی بحران پیدا ہوگیا ہے ۔ گھریلو صارفین اور زرعی شعبہ کے لیے روزانہ 2 تا 4 گھنٹوں کی برقی کٹوتی کی جارہی ہے ۔ جب کہ صنعتی شعبہ کو ہفتہ میں ایک دن پاور ہالی ڈے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ حکومت کے اس فیصلے سے عوام ، کسان ، تاجرین اور طلبہ پریشان ہیں ۔ جاریہ ماہ سے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہورہا ہے ۔ پڑھائی کرنے کے معاملے میں طلبہ کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ آندھرا پردیش محکمہ برقی کے سکریٹری سریدھر نے بتایا کہ برقی پیداوار اور ڈیمانڈ میں تقریبا 55 ملین یونٹس کا فرق پیدا ہوگیا ہے جس کی وجہ ایسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے مگر یہ مسئلہ عارضی ہے ۔ آئندہ ماہ اس پر قابو پالیا جائے گا ۔ پڑوسی ریاستیں تلنگانہ اور گجرات کو بھی ایسے ہی حالت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ سریدھر نے کہا کہ موسم گرما میں شدت پیدا ہوجانے کے بعد برقی کی طلب میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مارچ 2020 میں 160 ملین یونٹس برقی کی طلب تھی ۔ 2021 مارچ میں بڑھ کر 210 ملین یونٹس تک پہونچی ۔ جاریہ سال مارچ سے اب تک 240 ملین یونٹس برقی کا ڈیمانڈ ہے ۔ جینکو کی جانب سے مکمل برقی پیداوار جاری ہے ۔ سکریٹری محکمہ برقی نے کہا کہ ماہ مارچ میں ریاست کی ضروریات کی تکمیل کے لیے 1551 ملین یونٹس برقی خریدنے کے لیے 1250 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مزید برقی خریدنے کے لیے تیار ہے مگر دستیاب نہیں ہورہی ہے ۔ برقی کی ضروریات کی تکمیل کے لیے صنعتوں پر 15 دن کی تحدیدات عائد کی گئی ہے اور ہفتہ میں ایک دن پاور ہالی ڈے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں روزانہ ایک گھنٹہ اور شہری علاقوں میں آدھا گھنٹہ برقی کٹوتی کا حکم دیا گیا ہے جبکہ ہاسپٹلس کو برقی کٹوتی سے استثنیٰ دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ آندھرا پردیش میں جتنی برقی کی طلب تھی اب وہ آندھرا پردیش میں اتنی ہی طلب ہے ۔۔ ن