آندھرا پردیش میں کانسٹبلس کے تقررات، نتائج جاری

   

حیدرآباد۔ /5 فروری، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش میں کانسٹبلس کی جائیدادوں پر تقررات سے متعلق پلیمنری امتحانات کے نتائج جاری کردیئے گئے۔ آندھرا پردیش اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کی ویب سائیٹ پر نتائج پیش کئے گئے ہیں۔ کانسٹبل کے عہدہ کیلئے امتحانات میں ریاست بھر سے 459182 امیدواروں نے حصہ لیا تھا جن میں سے 95208 اہل قرار پائے ہیں۔ ریکروٹمنٹ بورڈ کے مطابق آج صبح 10 بجے سے امیدوار آن لائن او ایم آر شیٹ حاصل کرسکتے ہیں اور یہ سہولت 7 فروری تک برقرار رہے گی۔ آندھرا پردیش میں کانسٹبل کی 6100 جائیدادوں پر تقررات کیلئے 22 جنوری کو پلیمنری امتحان منعقد ہوا تھا۔ ریاست کے 35 علاقوں میں 997 امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے۔ حکومت نے 200 نشانات کے اس امتحان میں او سی طبقہ کیلئے 40 فیصد، بی سی کیلئے 35 ، ایس سی، ایس ٹی، ایکس سرویس مین کیلئے 30 فیصد کٹ آف مارکس مقرر کئے ہیں۔ر