آندھرا پردیش کا دارالحکومت امراوتی،راجیہ سبھا میں مرکزی حکومت کا واضح موقف

   

حیدرآباد۔/8 فروری، ( سیاست نیوز) مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ میں واضح کیا کہ آندھرا پردیش کا دارالحکومت امراوتی ہے۔ ایسے وقت جبکہ جگن موہن ریڈی حکومت امراوتی کے بجائے تین علحدہ دارالحکومتوں کی تیاری کررہی ہے مرکزی حکومت نے تنظیم جدید قانون کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کردیا کہ قانون کے مطابق امراوتی آندھرا پردیش کا دارالحکومت ہے۔ اس سلسلہ میں تنظیم جدید قانون کی دفعات 5 اور 6 کا حوالہ دیا گیا۔ مرکزی حکومت نے کہا کہ 3 علحدہ دارالحکومتوں کیلئے جگن حکومت کی جانب سے کی گئی قانون سازی سے مرکز کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ مرکز نے کہا کہ 2015 میں امراوتی کو دارالحکومت بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ر
راجیہ سبھا میں وائی ایس آر رکن وجئے سائی ریڈی کے سوال پر مرکزی مملکتی وزیر داخلہ نتیانند رائے نے یہ جواب دیتے ہوئے جگن حکومت کو دارالحکومت کے مسئلہ پر دھکہ دیا ہے۔ر