ایسٹ گودواری۔ضلع ایسٹ گودواری میں سری لکشمی نرسمہا مندر کے ایک رتھ میں اتوار کی ابتدائی ساعتوں کے وقت میں آگ لگ گئی ہے۔
تاہم اس واقعہ میں کسی کے مرنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔پولیس اور فائیر عملے کے لوگ موقع پر پہنچے اور واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=htnsal3H98k&feature=emb_title
پولیس کے مطابق سری لکشمی نرسمہا سوامی مندر جو انترویدی گاؤں میں ہے ایک بجے کے قریب وہاں کی ایک رتھ کو آگ لگی۔تین بجے تک آگ لگتی رہی ہے۔
ساکنیتی پلی کے سب انسپکٹر سی ایچ گوپال کرشنا نے کہاکہ ”کوئی دوسری جائیداد کو نقصان نہیں پہنچا اور رتھ کو آگ لگانے میں ایک بھی زخمی نہیں ہوا کیونکہ رتھ مندر سے 200میٹر دور تھا“۔
آگ لگنے کی وجہہ کا اب تک کوئی پتہ نہیں چلا ہے