نئی دہلی، 10 جون (یواین آئی) وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے قومی سیکورٹی سے متعلق مسائل کے تئیں نقطہ نظر اور کارروائی کے طریقوں کو بدل کر ملک کے سکیورٹی منظرنامے کو تبدیل کر دیا ہے اور دنیا نے آپریشن سندور کے دوران اسے دیکھا بھی ہے ۔گزشتہ 11 سالوں میں، وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرقیادت حکومت نے قومی سلامتی سے متعلق ہر معا ملے کے بارے میں رویہ اور عمل کے طریقہ کار کو بدل کر ہندوستان کے سیکورٹی اپریٹس کو تبدیل کر دیا ہے اور دنیا نے آپریشن سندور کے دوران اس تبدیلی کا مشاہدہ کیا کہ وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے 10جون 2025 کو کے دہرہ دون، اتراکھنڈ میں ‘قومی سلامتی اور دہشت گردی کے موضوع پر منعقدہ مذاکرات سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ وزیردفاع نے آپریشن سندھ کو ہندوستانی تاریخ میں دہشت گردی کے خلاف کی گئی سب سے بڑی کارروائی قرار دیا، جو کہ پہلگام، جموں و کشمیر میں بے قصور لوگوں پر بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کے جواب میں کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ ملک کے سماجی اتحاد پر حملہ تھا اور ہندوستان نے پاکستان اور پی او کے میں دہشت گردی کے اڈوں اور متعلقہ بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرکے دہشت گردی اور اس کے مرتکب افراد کے خلاف ایک بڑی اور مضبوط کارروائی کی۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد، جموں و کشمیر میں امن اور ترقی کے دور کا آغاز ہوا، ہمارے پڑوسی اسے برداشت نہیں کر سکے اور پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کو انجام دیا، پاکستان اپنی پوری کوششوں کے باوجود، وہ کشمیر میں ترقی کو روکنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ ادھم پور۔سری نگر۔بارہمولہ ریلوے لنک جموں و کشمیر میں ترقی کے لئے حکومت کی انتھک کوششوں کی ایک شاندار مثال ہے ۔ جلد ہی پی او کے ہمارے ساتھ شامل ہو جائے گا اور کہے گا کہ میں بھی، ہندوستان ہوں۔