ائی ایم اے اسکام۔ روشن ایس ائی ٹی کے راڈر پر‘ تحویل میں لئے جاسکتے ہیں۔

,

   

محمد منصور خان کی جانب سے واضح طور پر اڈیوکلپ میں مسٹر بیگ کا نام لیاگیاہے

بنگلورو۔شیوجی نگر کے رکن اسمبلی آر روشن بیگ جس کو منگل کے روز’مخالف پارٹی سرگرمیوں‘ کے پیش نظر معطل کردیاتھا‘ سے کروڑ ہاروپئے کے ائی ایم اے اسکام کے پیش نظر دوہزار کڑوڑ کے اسکام کی جانچ کررہی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم(ایس ائی ٹی)پوچھ کرسکتی ہے۔

محمد منصور خان کی جانب سے واضح طور پر اڈیوکلپ میں مسٹر بیگ کا نام لیاگیاہے۔

محمد منصور خان ایم ڈی ائی ایم اے گروپ جس نے ان پر الزام عائد کیاکہ رکن اسمبلی سے چار سو کروڑ روپئے واپس مانگنے پر انہوں نے اس کے دفتر او رگھر پر غنڈے بھیج رہے ہیں۔

اسی دوران ایس ائی ٹی ہوم او رخارجی امور کے وزراء سے رجوع ہوتے ہوئے منصور خان کے لئے ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے کی مانگ کی ہے جس کے متعلق مانا جارہا ہے وہ دوبئی میں چھپا ہوا ہے‘ مذکورہ ٹیم نے پہلے ہی 33کروڑ پر مشتمل سونا‘ چاندی‘ ہیرے اور کمرشل عمارت کو ضبط کرلیا ہے۔

اڈیو کلپ میں بیگ کا نام لئے جانے کے علاوہ ریونیومنسٹر آر وی دیشپانڈے نے کہاتھا کہ مسٹر بیگ ے پچھلے ماہ ایک لون کے کلیئرنس کے لئے منصور خان کو متعارف کروایاتھا۔

ذرائع کے مطابق حال ہی میں دونوں کے درمیان دوری آنے تک بیگ نے کہاتھا کہ وہ منصور کے کافی قریب ہیں۔

مذکورہ ایس ائی ٹی فی الحال ائی ایم اے کے اڈیٹر اقبال خان سے کمپنی اور اس کے ایم ڈی کے لین دین اورسرمایہ کاری کی متعلق تفتیش کررہی ہے۔

اس سے قبل اس وقت تک بیگ منصور سے پیسے لینے کی بات سے اس وقت تک انکار کرتے رہے جب تک مسٹر دیش پانڈے نے برسرعام اکر یہ نہیں بتایاتھا کہ منصور کو لون کے لئے این او سی کی اجرائی کے لئے بیگ نے منصور کو متعارف کروایاتھا۔

ایس ائی ٹی کے ذرائع نے کہاکہ مذکورہ ٹیم تمام زاویوں سے اس کی جانچ کررہی ہے او ران تمام لوگوں سے تفتیش کی جائے گی جو اسکیم سے جوڑے ہوئے ہیں