ٹی 20ورلڈکپ 2021میں 16ٹیمیں ہیں‘ جس میں 5ٹسٹ نہیں کھیلنے والے ممالک بھی شامل ہیں۔
نئی دہلی۔انڈین کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں انڈین پریمیر لیگ2021کے ماباقی میاچ ستمبر19سے 15اکٹوبر کے درمیان میں کھیلائے جائیں گے۔بی سی سی ائی کے نائب چیرمن راجیو شکلا نے چہارشنبہ کے روز ائی اے این ایس کو بتایاکہ”ائی پی ایل ستمبر19سے 15اکٹوبر کے درمیان میں منعقد کیاجائے گا“۔
اٹھ ٹیموں میں سے چار کو کیمپس میں کویڈ19کی جانچ میں مثبت پائے جانے کے بعد4مئی کو ٹورنمنٹ ملتوی کردیا گیاتھا‘ جس کی وجہہ سے 31میاچ کھیلے جانا باقی ہے۔
دولت سے مالا مال اس ٹورنمنٹ کے 29میاچ کھیلائے جانے کے بعد اس کو درمیان میں ہی روک دیاگیاتھا۔ٹورنمنٹ میں اگلے دور کے کھیل یواے ای میں کھیلائے جائیں گے‘ تاہم اکٹوبر کے وسط کے قریب شروع ہونے والے ٹی 20ورلڈ کپ کی شروعات سے کافی قریب میں یہ منعقد کیاجارہا ہے۔
حالانکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(ائی سی سی) نے اب تک ٹی 20عالمی کپ کی تاریخی کو سرکاری طور پراعلان نہیں کیاہے جو بعض حلقوں کی جانب سے بتائی جارہی ائی پی ایل کے شروعات کی 18تاریخ کے فوری بعد ممکن ہے۔
ٹی 20عالمی کپ جس کی میزبانی بی سی سی ائی کرے گا بہت ممکن ہے کہ یو اے ای یا پھر کسی دوسرے خلیجی ممالک عمان میں انعقاد متوقع ہے۔ چونکہ کویڈ وباء ہندوستان سے ابھی پوری طرح ختم نہیں ہوئی ہے لہذ ا بی سی سی ائی کو28جون تک ائی سی سی کو وہ ٹورنمنٹ کرانے کے موقف میں ہے یا نہیں بتانا ہے۔
اگر ٹی 20ورلڈ 18اکٹوبر کو شروع ہوتا ہے تو 15اکٹوبر کے روز ائی پی ایل2021ختم ہونے کے درمیان صرف تین دن باقی رہ جاتے ہیں۔ ائی سی سی نے ائی اے این ایس کو چہارشنبہ کے روز بتایاکہ گھریلو ٹورنمنٹ اور ائی سی سی ٹورنمنٹ کے درمیان لازمی دوری کے کوئی قواعد نہیں ہیں۔
ائی سی سی کے ایک اہلکار نے کہاکہ ”جولائی تک ہم ٹی 20ورلڈکپ کے مقاما ت او ر تورایخ جاری کردیں گے۔ اس پر فی الحال ہم کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔ مگر ائی سی سی ایک ٹورنمنٹ کے لئے وقفے کے کوئی قواعد نہیں ہیں۔ مذکورہ ائی سی سی کو میدان اور پیچ تیار کرنے کے لئے دس دن درکا رہوتے ہیں۔ یہ قواعد ہیں قانون نہیں ہے“۔
پوچھے جانے پر کے ائی پی ایل سے ٹی 20ورلڈکپ میں شامل ہونے اگر کھیلاڑیوں کو وقت کم ملے گاتو شکلا نے کہاکہ وہ کوئی مسئلہ نہیں ہے ٹی 20ورلڈ میں ٹسٹ نہیں کھیلنے والے ممالک کو بھی شامل ہیں جس کے میاچ ابتدائی مراحل میں کرائے جاسکتے ہیں۔
ٹی 20ورلڈکپ 2021میں 16ٹیمیں ہیں‘ جس میں 5ٹسٹ نہیں کھیلنے والے ممالک بھی شامل ہیں۔
پاپوا نیو جیونیا‘ دی نیدرلینڈس‘ نامبیا‘ اسکوٹ لینڈ او رعمان بھی گیارہ ٹسٹ کھیلنے والے ممالک بشمول افغان او رائیرلینڈ نے اس ٹورنمنٹ میں حصہ لیں گے۔
ابتدائی میاچ جس کمزور ٹیمیں شامل ہوں گے عمان میں کھیلائے جائیں گے۔ ائی سی سی نے اب تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ آیا کسی چیز کو قطعیت دی گئی ہے۔