ابوظہبی کی تقریب سے سدھیرچودھری کا اخراج۔ شہزادی امارات

,

   

دوبئی۔متحدہ عرب امارات(یو اے ای) شہزادی حنید بنت فیصل القاسم نے نومبر21کے روز دعوی کیاتھا کہ زی نیوز کے سدھیر چودھری کو ابوظہبی کی تقریب سے خارج کردیاگیاہے۔

اس سے قبل ابوظہبی چارڈاڈ اکاونٹینٹس کی ایک تقریب میں بطور اسپیکر سدھیر کی شمولیت پر مایوسی کا اظہار کیاتھا۔ اس پر اپناردعمل پیش کرتے ہوئے ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا انہوں نے اظہار کیاتھا۔

ان کے ٹوئٹس میں سے ایک پر انہوں نے لکھا تھا کہ ”دی ائکائی میں ہم متحدہ عرب کا ایک عدم روداری دہشت گرد لارہے ہیں؟“

چند گھنٹوں بعد شہزادی نے لکھا کہ ”سدھیر چودھری کاابوظہبی چارڈاڈ اکاونٹینٹس میں پینل اسپیکر کی حیثیت سے خارج کردیاگیاہے“
اس سے قبل بھی سدھیر چودھری تنقید کا نشانہ بنے
ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ ہندوستان میں ایک کمیونٹی کے خلاف مبینہ نفرت بھڑکانے پر انہیں تنقید وں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پچھلے سال زی نیوز پر نشر ہونے والے ان کے ”جہاد چارٹ“ پروگرام پر چودھری کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ(ایف ائی آر) درج کی گئی تھی۔