حیدرآباد۔ایک این جی او نے دعوی کیاہے کہ اب تک 70000جانوروں کو بچایاہے۔
پردیب نائیر بانی اورصدر انیمل ویرائرس کنزرویشن سوسائٹی نے اے این ائی کو بتایاکہ”جانوروں سے محبت کرنے والے کے طور پر بڑھاا ہوا ہے ان کی خدمت بچپن سے میری ترجیح رہی ہے۔
جہاں کہیں بھی زخمی جانوروں دیکھتاہوں اس کوگھر لاتا ہوں علاج کرتاہوں اور واپس چھوڑدیتاہوں“۔
نائیر نے کہاکہ بی ٹیک مکمل کرنے کے بعد ائی ٹی کمپنی میں ملازمت کی تلاش میں حیدرآباد آیاتھا‘ ساتھ میں ایک مقامی این جی او میں بھی شامل ہوگیا اور بحران سے جانوروں کو بچانے کے کام میں سرگرم ہوگیاہوں“۔
نائیر نے کہاکہ”سالوں کے تجربے کے ساتھ‘میں جانوروں کی حفاظت میں سرگرم جہدکاروں بنانے کے لئے نوجوانوں کو تربیت دینا شروع کردیاہے۔
میں نے دیکھا کہ ایسا کوئی گروپ نہیں ہے جو باؤلی‘ بورویلس‘ یا پر دیواروں کے درمیان میں پھنسے ہوئے جانوروں کو نکالنے پر توجہہ مرکوز کرے۔
اس قسم کی بچاؤ کے کام کو تکنیکی بچاؤ بھی کہاجاتا ہے۔ میں نے 70,000جانوروں کو اب تک بچایاہے۔ اس میں زیادہ تر سیلاب یاپھر قدرتی بحران کی وجہہ سے پھنسے ہوئے جانوروں ہیں“۔
انہوں نے کہاکہ ”اپنے ذہن کے لوگوں کے ساتھ ہم نے انیمل وائیریرس کنزرویشن سوسائٹی کی 2019میں شروعات کی ہے۔بحران میں پھنسے جانوروں‘ قدرتی کنزرویشن اور قدرت او رجانوروں کے متعلق شعور بیداری کے ایجنڈہ کا ساتھ سرگرمی کے ساتھ ہم نے جھیلو ں کی صفائی وغیر ہ کاکام بھی شروع کیاتاکہ جنگلات کی زندگی کو مزیدمحفوظ بنایاجاسکے۔
ہم نے کئی جانوروں کو سیلات اوردیگر قدرتی آفات سے بچانے کاکام کیاہے۔
محکمہ جنگلات کے اشتراک کے ساتھ ہم نے ان جنگلی جانوروں کوبچانے کاکام کیا ہے جو یاتو ز خمی ہیں یا پھر انسانوں کے درمیان میں گھر گئے ہیں۔
فی الحال ہم آصف آباد ضلع میں کام کررہا ہیں جہاں پر شیر نے دو دیہاتوں کو ماردیاہے“۔انہوں نے کہاکہ ”ہمیں ٹیم گاؤں والوں میں شعور بیداری مہم چلارہی ہے تاکہ وہ دوسرے بحران سے بچ سکیں۔
گاؤں والوں کی حفاظت کے لئے ہم نے انہیں فیس ماسک اور سیٹیاں تقسیم کی ہیں۔ جانوروں کو بچانے کے لئے ایک فوج تیار کرنے کی منشاء کے ساتھ ہماری ٹیم اس کام پر طرف سخت محبت کررہی ہے۔
انسانوں او رجانوروں کو ساتھ رکھتے ہوئے ہم اس زمین کومحفوظ مقام بنانے کے مقصد سے ہم کام کررہے ہیں“۔