اتحاد‘ امارات نے متحدہ عرب امارات سعودی عربیہ پروزوں کو ستمبر11سے بحال کرے گا

,

   

ستمبر8کے روز سعودی عربیہ نے متحدہ عرب امارات‘ ساوتھ افریقہ اور ارجنٹینا سے راست پروزوں کو بحال کرنے کی منظوری دی تھی۔
ابوظہبی۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نژاد ائیر لائنسوں نے اعلان کیاکہ مملکت سعودی عربیہ کے لئے راست پروزوں کو وہ بحال کررہے ہیں۔


اتحاد ائیر ویز کی جانب سے سعودی عربیہ کے لئے پروازوں کی بحالی
ابوظہبی نژاد اتحاد ائیر ویزکی جانب سے ابوظہبی اور سعودی عربیہ کے درمیان میں 11ستمبر2021سے پروازیں شروع کردی جائیں گی۔

مقرر مسافر بردار پروازوں کا تعلق ابوظہبی کا دمام‘ جدہ اور ریاض سے ہوگا۔ اپنی ویب سائیڈ پر اس ائیر لائن نے کہا ہے کہ ریاض کے لئے ستمبر11‘ جدہ کے لئے ستمبر14اور دمام کے لئے ستمبر15سے پروازیں بحال کردی جائیں گی۔


ایمریٹس کی جانب سے سعودی عربیہ کے لئے پروازوں کی بحالی
دوبئی نژاد ایمریٹس ائرلائنس سعودی عربیہ اور سینٹ پیٹرس برگ کے لئے پروازوں کی بحالی کے لئے تیار ہے۔ ایمریٹس نے اعلان کیاہے کہ سعودی عربیہ کے لئے 11ستمبر اور سیٹ پیٹرس برگ کے لئے 8اکٹوبر سے پروازوں کو بحال کرے گا۔

ایمریٹس کی جانب سے سعودی عربیہ کے لئے ہفتہ وار پروازیں 24مقررکی جائیں گے جو ستمبر11سے ہوں گے‘ جس میں درالحکومت ریاض کے لئے یومیہ پروازیں‘ یومیہ اے380برائے جدہ‘ یومیہ دمام اور مدینہ کے لئے ہفتہ میں تین پروازیں ہوں گے۔

ستمبر 6سے ریاض کے لئے پروازوں کو دوگنا کردیاجائے گا۔ ایمریٹس 8اکٹوبر سے دوبئی اور پیٹرس برگ کے درمیان میں پروازوں کی شروعات کرے گا۔ کویڈ کی وجہہ سے سعودی عربیہ نے بہت ساری ائیرلائنس کی خدمات کو مسدود کردیاتھا۔