اس سے بل کو ریاستی اسمبلی میں پیش کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے
دہرادون۔اتراکھنڈ کابینہ نے یونیفارم سیول کوڈ کے قطعی مسودہ کو منظوری دیدی ہے‘ جس کے بعد ریاستی اسمبلی میں اس کو پیش کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے جس کا پیر کے روز سے خصوصی چار روزہ سیشن شروع ہورہا ہے۔
اتوار کے روز چیف منسٹر پشکر سنگھ دھامی کی سرکاری رہائش گاہ پر چیف منسٹر کی زیرقیادت منعقد ہونے والے ایک میٹنگ میں یوسی سی مسودہ کو کابینہ نے منظوری دی ہے۔
سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج رنجنا پرکاش دیسائی کی نگرانی میں پانچ رکنی پینل نے جمعہ کے روز دھامی کے 740صفحات اورچار ابوب پر مشتمل یوسی سی کا قطعی مسودہ داخل کیاتھا۔
یوسی سی کی منظوری کے لئے خصوصی طور پر اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کیاگیاہے۔ایوان میں متعارف کروانے کے لئے ریاستی کابینہ کی منظوری ضروری ہے