رامپور: مزید جہیز کیلئے ہراسانی کرتے ہوئے ایک خاتون کے اس کے سسرال والوں نے اس کے 3ماہ کے بچہ کے ساتھ اسے بھی جلا دیاگیا۔ یہ واقعہ رام پور کے حاجی پورہ علاقہ میں پیش آیا۔ خبررساں ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون کے بھائی محمد جاوید نے بتایا کہ اس کے بہن کی شادی چار سال قبل ہوئی تھی۔ اسے ایک لڑکا تین سالہ اور ایک لڑکی تین ماہ کی ہے۔“
Rampur: A woman and three-month old daughter were allegedly burnt alive by her in-laws over demand for dowry in Hajipura mohalla. Ajay Sharma, SP says,"Case registered. Investigation will be done on the basis of circumstantial evidence. Efforts are on to nab the accused."(18/9) pic.twitter.com/PfTMCe8ndf
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) September 19, 2019
محمد جاوید نے بتایا کہ اس کے سسرال والوں کی جانب سے مزید جہیز کے مطالبہ کے بعد وہ ہمارے گھر میں ہی قیام پذیر تھی۔“ انہوں نے بتایا کہ میری بہن کے سسرال والوں نے میری بہن او راس کی تین کی لڑکی کو ایک خفیہ مقام پر رکھا۔ ہمارے پوچھنے پر بھی وہ نہیں بتا رہے تھے۔
بعد ازاں انہیں پڑوسیوں سے پتہ چلا کہ اسے اس کی بیٹی کے ساتھ جلادیا گیا۔محمد جاوید کی شکایت پر ایک مقدمہ درج کرلیاگیا۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اجے شرمانے بتایا کہ جہیز اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے دواخانہ منتقل کردیا گیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔