گورکھپور (اترپردیش): بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی سوریش تیواری نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ کوویڈ۔ 19 سے بچنے کیلئے لوگ مسلم تاجروں کی دکانات سے ترکاری وغیرہ خریدنا چھوڑدیں۔ ایک ویڈیو میں وہ یہ کہتے ہوئے نظر آئے کہ تم سب ایک بات اچھی طرح ذہن میں بیٹھالو، میں تمہیں کھلے عام بول رہاہوں کہ مسلمانوں کے پاس سے ترکاریاں مت خریدوں۔“ ا
نہوں نے بتایا کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کہا صرف ان شکایات پر تبصرہ کیا۔ تیواری نے اس ویڈیو کی تصدیق بھی کی ہے اور کہا کہ انہیں عوامی شکایات میں سب سے سے زیادہ شکایتیں کورونا وائرس کے پھیلنے کے بارے میں تبلیغی جماعت کی ملی ہیں۔ تبلیغی جماعت کے افراد نے یہ وائرس پھیلایا ہے۔دیگر ذرائع کے مطابق بی جے پی قومی صدر جے پی نڈا نے تیواری کے اس بیان پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور انہیں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی۔