Sunday , November 29 2020

اجمیر درگاہ کمیٹی کے ناظم کیلئے آج نئی دہلی میں انٹرویو

اجمیر : راجستھان کے اجمیر شہر میں واقع مشہور خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کی درگاہ کا انتظام سنبھالنے والی درگاہ کمیٹی کے نئے ناظم کیلئے انٹرویو جمعرت کو نئی دہلی میں ہوں گے ۔اس کیلئے انٹرویو مرکزی اقلیتی وزارت کے دفتر میں رکھے گئے ہیں۔ وزارت کے سامنے راجستھان سمیت دیگر ریاستوں سے اٹھارہ دعوے دار انٹرویو دیں گے ۔ درخواست کا عمل اصول کے مطابق عوامی اشتہار کے ذریعہ پہلے ہی پورا کیا جا چکا ہے ۔ناظم شکیل احمد کا مدت کار 31 اکتوبر کو پورا ہوگا ۔پچھلے ایک ماہ سے زیادہ وقت سے ان کے بوجہ رخصت معاون ناظم ڈاکٹر محمد عادل کارگزار ناظم ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT