احترام میں کھڑے نہ ہونے پر ایک نوجوان کے ساتھ مارپیٹ کرتے ہوئے بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی کے بھائی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔

,

   

مذکورہ ملزم او راپنے بھائی سے بیتایا سے تین مرتبہ رکن اسمبلی رہی رینو دیوی نے دوری بنائے ہوئے ہے

پٹنہ۔پولیس نے بتایا میں روی کمار عرف پنو کی تلاشی مہم شروع کردی ہے جو بی جے پی کے قومی نائب صدر اور سابق رکن اسمبلی بتایا رینو دیو ی کا بھائی ہے‘ جس کو ایک ویڈیو اس شخص کے ساتھ بری طرح مارپیٹ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے

جس نے دوکان میں پنو کی آمد پر تعزیم میں اپنی جگہ سے اٹھ کھڑا نہیں ہوا تھا۔ان کی بربریت دوکان پر ختم نہیں ہوئی۔

مبینہ طور پر اس نے مذکورہ ملازم جس کی شناخت منوج کمار پٹیل عرف ویشال کی حیثیت سے ہوئی کو دوکان سے بہار اسٹیٹ الکٹرسٹی بورڈ (بی ایس ای بی) کے دفتر لے گیا وہاں پر بھی مبینہ طور پر اس کے ساتھ مارپیٹ کی۔

جب دوکان مالک شیویندر کمار پٹیل جو کسی کام سے گجرات گئے ہوئے تھے‘ کو معاملہ کی جانکاری ہوئی تو انہوں نے پنو سے اس واقعہ کے متعلق بات بھی کی

گجرات میں شویندر نے کچھ میڈیا والو ں سے بات کی اور انہیں بتایا کہ پنو نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی اور واپس لوٹنے پر ان کو نقصان پہنچانے کی بھی دھمکی دی ہے۔

مذکورہ 107سیکنڈ کے اس ویڈیو میں جو سوشیل میڈیا نٹ ورکس پر شیئر کیاگیاہے دو لوگوں وشال کو گھسیٹتے اور پیٹتے دیکھائی دے رہے ہیں جبکہ کچھ لوگوں اس کوبچانے کی بھی کوشش کررہے ہیں۔

چمپارن کے سپریڈنٹ آف پولیس (ایس پی)جیانت کانت نے کہاکہ”ہم نے پنو کے استعمال کرنے والی گاڑی ضبط کرلی ہے اور اس ضمن میں ایک مقدمہ بھی درج کرلیاہے۔ خاطیوں کی گرفتاری کے لئے دھاوے ڈالے جارہے ہیں“۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پنو اور اس کے ساتھ ایک شخص ایک میڈیکل اسٹور پہنچتے ہیں‘ جو بتایا ئی میں اجنتا سینما کے قریب میں واقعہ ہے‘ جو مغربی چمپارن ضلع کا ہیڈ کوارٹر ہے‘ اور کچھ دوائیوں کے لئے استفسار کیا۔

ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ کاونٹر پر بیٹھے لڑکے او رپنو کے درمیان کچھ بحث ہوئی اوراس کے بعد دونوں نے اس لڑکے کی پیٹائی شروع کردی۔

مذکورہ ملزم او راپنے بھائی سے بیتایا سے تین مرتبہ رکن اسمبلی رہی رینو دیوی نے دوری بنائے ہوئے ہے۔انہوں نے کہاکہ ”قانون ہاتھ میں لینے والے کسی بھی فرد سے میرا کوئی رشتہ نہیں ہے۔ چاہئے وہ میرا بھائی ہویاپھر شوہر“