ادھو حکومت مراٹھا کوٹہ پر سنجیدہ نہیں بی جے پی کا الزام

   

پونے : مہاراشٹرا بی جے پی کے سربراہ چندر کانت پاٹل نے کہا ہے کہ ادھو ٹھاکرے حکومت مراٹھا ریزرویشن مسئلہ پر سنجیدہ نہیں ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز یہاں سے تقریباً 230 کیلومیٹر دُور کولہا پور میں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ سپریم کورٹ نے مہاراشٹرا میں تعلیم اور نوکریوں کے شعبوں میں مرہٹوں کو ریزرویشن دینے والے قانون پر عمل آوری روک دی ہے۔ اس معاملے کو عدالت میں اچھی طرح پیش کرنے میں ادھو حکومت ناکام ہورہی ہے۔ ریاستی حکومت کو تمام پارٹیوں کو اعتماد میں لینا چاہئے۔