ارجن کپور کو کویڈ 19کی جانچ میں مثبت پایاگیا

,

   

ممبئی۔اداکار ارجن کپور کواتوارکے روز کویڈ19کی جانچ میں مثبت پائے جانے کا انکشاف ہوا ہے اور فی الحال وہ گھر کے اندر قرنطین میں ہیں۔

ارجن نے انسٹاگرام پر لکھا کہ”یہ میری ذمہ داری ہے کہ آپ تمام کو اس بات کی جانکاری دوں کے جانچ میں مجھے کرونا وائرس مثبت نکلاہے۔

میری صحت بہتر ہے اور کوئی علامت بھی نہیں ہے۔

ڈاکٹراور منتظمین کے مشورہ پر میں گھر میں تنہائی میں رہ رہاہوں اور ہوم قرنطین میں ہوں“۔

نیک تمناؤں اور ساتھ دینے والے تمام لوگوں کو قبل ازوقت ہی انہوں نے شکریہ ادا کردیاہے۔ارجن نے کہاکہ ”آپ تمام کی مدد اورساتھ کا میں پہلے ہی شکریہ ادا کرتاہوں اور میں آنے والے دنوں میں اپنی صحت کے متعلق آپ کو جانکاری دیتا رہوں گا۔

یہ غیر معمولی اور غیر گھڑی ہے اور میرا یقین ہے کہ اس وائرس پر تمام انسانیت کی فتح ہوگی“

https://www.instagram.com/p/CEydxJNp3mB/?utm_source=ig_web_button_share_sheet

ارجن کے اس پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان کے رشتہ کے بھائی ہرش وردھن کپور نے لکھا کہ”بہتری کا احساس بھائی‘ جنگجو“۔لیسا ہائیڈن نے بھی ان کی بہتر صحت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا”غیر معمولی صحت آپ کے لئے بھائی“۔

نمرات کور نے ارجن کے لئے نیک تمناؤں کااظہار کیا”عاجلانہ صحت یابی اور بڑی ذمہ دار اور نہایت پرسکون انداز میں جو پیش کیا ہے۔

جلد صحت یاب ہوجائیں“۔حال ہی میں ارجن نے اپنے گھر سے علیحدگی اختیارکرتے ہوئے ایک فلم جس کو ابھی کوئی نام نہیں دیاگیاہے کی شوٹنگ شروع تھی جس میں راکول پریت سنگھ بھی ساتھ میں کام کررہی ہیں