استنبول : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان کے ساتھ ملاقات کی۔محمد بن زید النہیان کے ترکیہ پہنچنے پرصدر رجب طیب اردغان نے اتاترک ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔استقبالی تقریب میں اردغان اور زید النہیان نے ترکیہ کی پہلی مقامی گاڑی ٹوگ کا جائزہ لیا۔بعد ازاں دونوں سربراہان نے اتاترک ایئر پورٹ کے صدارتی ریسٹ ہاوس پر بند کمرے کی ملاقات کی۔محمد بن زید النہیان نے ملاقات کے بارے میں ٹویٹر سے ترکی زبان میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ “استنبول میں صدر رجب طیب اردغان کے ساتھ ملاقات پر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے۔ مذاکرات میں ہم نے دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات کی تقویت اور اقتصادی ساجھے داری میں فروغ پر بات چیت کی۔ متحدہ عرب امارات علاقے میں اور دنیا بھر میں امن اور خوشحالی کے ساتھ تعاون کے لئے دوست ممالک کے ساتھ تعاون کے فروغ کو اہمیت دیتا ہے”۔