اردغان ترکی کے لئے نیا ائین چاہتے ہیں

,

   

ترکی کے صدر نے کہاکہ نیاائین قانون کی بالادستی‘ پولرازم اور مساوات کو مضبوط بنائے گا۔
نیکوسیا۔ صدر ترکی رجب طیب ارغان کی پچھلے جمعہ کو انقارہ میں کی گئی تقریر میں ترکی کے لئے اگلی صدی تک اردغان کی سونچ کو پیش کرتا ہے مگر عام طور پر اس کو جون میں منعقد ہونیوالے مجوزہ انتخابی مہم کے منشور کے طور پر دیکھا جارہا ہے‘ جس میں انہوں نے نئے ائین کووعدہ کیا ہے جو شہریوں کی آزادیوں اورحقوق کی تمانعت دے رہا ہے۔

اردغان نے اعلان کیاکہ ”فوجی بغاوت کے بعد1980میں ترتیب دیا گیا ائین کی 12ستمبر کے روز مدت ختم ہوچکی ہے“۔

ترکی کے صدر نے کہاکہ نیاائین قانون کی بالادستی‘ پولرازم اور مساوات کو مضبوط بنائے گا۔اگرچہ حالیہ برسوں میں اس کی بڑھتی ہوئی آمرانہ حکمرانی نے مذکورہ بالا تمام چیزوں کو جیسا کہ بین الاقوامی اداروں کی متعلقہ درجہ بندی سے ظاہر ہوتا کہ اس کو سنجیدگی کے ساتھ کمزور کردیاہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ جسٹس پراجکٹ رول آف لاء انڈیکس برائے 2021میں جو 139ممالک یا دائرکاراختیار میں قانون کی حکمرانی کاجائزہ لیتا ہے‘ میں ترکی کی قانونی بالادستی کے حوالے سے `139ممالک میں 117واں مقام انقارہ کودیاہے۔

سال2022میں ورلڈ پریس فریڈم درجہ بندی جس کو ترتیب رپورٹس ویتھ اؤٹ بارڈرس نے دیاتھا‘ ترکی کو 180ممالک میں 149واں مقام دیاہے۔ متعلقہ رپورٹ میں متنبہ کیاگیاہے کہ ترکی میں عامرایت عروج پر ہے اورمیڈیا تکثیریت زوال پذیر ہے‘ جبکہ ناقدین کو کمزور کرنے کے لئے تمام ممکنہ ذرائع کا استعمال کیاجارہا ہے۔

اکٹوبر28کے روز اردغان نے ”سنچری آف ترکی ویژن“ کااعلان کیاتھا۔ انہوں نے دعوی کیاتھا کہ اگلے سال جمہوری ترکی کے100سالہ تقریب کے موقع پر ”سنچری آف ترکی“ کی شروعات ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ ”ہم چاہتے ہیں کہ ہماری جمہوریت کے 100سال کی تکمیل ایک نئے دور کانشاط ثانیہ ہوگا جو ترکی کے اپنے انداز‘ کارکردگی اور نتائج کے ساتھ سیاسی تبدیلی کا پیش خیمہ رہے گا“۔

اردغان یہ بتانے میں ناکام رہے ہیں کہ 1982میں منظور شدہ ائین میں 19مرتبہ ترمیم ہوئی‘ او ر ائین میں ترمیم کے تین ریفرنڈموں 2007‘2010اور2017میں ان کی اے کے پی حکومت میں پیش ائے ہیں۔

صدر کوبڑے پیمانے پر نئے اختیارات دئے گئے ہیں اور اب وہ ریاست اور حکومت کے سربراہ ہیں۔

فی الحال اے کے پی کے پاس 288سیٹیں اور ایم ایچ پی کے پاس48یہی وجہہ ہے کہ دونوں پارٹیاں مشترکہ طو ر336ووٹوں کے ساتھ ایوان پر کنٹرول جمائے ہوئے ہیں۔

ان ابھی کم ازکم24کی ضرورت ہے تاکہ عوام ووٹ کے لئے ریفرنڈم طلب کرسکیں لہذا کسی بھی حال میں انہیں بعض اپوزیشن پارٹیوں سے ایک معاہدے پر رسائی کرنی پڑیگی۔