اردن اور جرمنی کا تخلیقی شعبوںکی معاونت کا معاہدہ

   

عمان، 28 ستمبر (ایجنسیز) اردن کے نیشنل فنڈ فار انٹرپرائز سپورٹ (نافس) اور جرمن ایجنسی فار انٹرنیشنل کوآپریشن (جی آئی زیڈ) نے تخلیقی شعبوں سے وابستہ تقریباً 20 چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں کی معاونت کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت زیورات سازی، فلم سازی، ای اسپورٹس اورگیمنگ جیسے تیزی سے ترقی کرنے والے تخلیقی شعبوں میں کام کرنے والی کمپنیوں کو مدد فراہم کی جائے گی۔ منتخب کمپنیوں کے لیے دو مرحلوں پر مشتمل معاونتی پروگرام ترتیب دیاگیا ہے۔ پہلے مرحلے میں ننافس کمپنیوں کی اختراعی صلاحیت اورکاروباری تیاری کا جائزہ لے گا اور انہیں خصوصی تکنیکی مشاورت فراہم کرے گا۔ مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والی کمپنیوں کو دوسرے مرحلے میں براہ راست مالی معاونت کے لیے ننافس سے رجوع کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ اس اقدام میں خواتین کی زیر قیادت یا خواتین کی ملکیت والے کاروباروں کے علاوہ معذور افراد کو روزگار فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بھی ترجیح دی جائے گی۔