اردن میں آتشزدگی ، 8بچوں سمیت 13 پاکستانی ہلاک

,

   

٭ وادی اردن کے زرعی علاقہ میں آگ لگنے سے 13 پاکستانی ہلاک ہوگئے۔ اردن کے محکمہ شہری دفاع کے مطابق آدھی رات کو آگ لگنے سے 8 بچوں سمیت 13 پاکستانی ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ بجلی کی تاروں میں خرابی کی وجہ سے لگی۔ زخمی ہونے والے تین افراد کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ وادی اردن کے زرعی علاقوں میں ہزاروں غیرملکی مزدور خستہ حالت میں رہتے ہیں۔ یہ علاقے پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار کیلئے زرخیز ہیں۔ گذشتہ کچھ سالوں میں اردو نے کئی ایسے واقعات دیکھے ہیں جن میں سردیوں کے دوران کیمپوں میں رہنے والے شامی پناہ گزین بھی متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں بجلی کی تاروں میں خاربی اور گیس سے دم گھٹنے کے واقعات شامل ہیں۔