ممبئی۔ اداکارہ سے سیاست داں بننے والی ارمیلا ماتونڈکر جس نے حال ہی میں شیوسینا میں شمولیت اختیار کی ہے”گودی میڈیا“ پر برہم نظر ائیں‘ کیونکہ گودی میڈیانے ان کی پارٹی میں شمولیت کے ساتھ جائیداد کی خریدی کے معاملے کو جوڑنے کی کوشش کی ہے۔
ماتونڈکر جنھوں نے کانگریس امیدوار کے طور پر 2019کے لوک سبھا الیکشن میں ممبئی حلقہ سے مقابلہ کیاتھا‘ یکم ڈسمبر کے روز مہارشٹرا چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے کی زیر قیادت سیاسی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
اداکارہ نے منھ توڑ جواب دیا
ممبئی میریر‘ اے بی پی نیوز اور او پی انڈیاکوٹیگ کرتے ہوئے ماتونڈکر نے ایک ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کیا اور زوردیا کہ اپنے ویب سائیڈس پر اس ویڈیو کو بھی شائع کریں۔
ویڈیو میں اداکارہ نے ”گودی میڈیا“ کو حال ہی میں آفس کے لئے جگہ خریدنے کے متعلق مبینہ آدھا سچ پیش کرنے کے لئے تنقید کا نشانہ بنایاہے
ماتونڈکر نے مزیدکہاکہ انہوں نے دفتر کی جگہ اپنی محنت کی کمائی سے خریدی ہے۔قبل ازیں میڈیا کے بعض گوشوں نے خبر دی تھی کہ شیو سینا میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد اداکارہ سے سیاست لیڈر بننی والی ماتونڈکر نے تین کروڑ کا نیا دفتر خریدا ہے۔
کنگانا راناوت کا ردعمل
جیسے ہی یہ خبر وائیرل ہوئی کنگانا راناوت نے ٹوئٹر کا سہارا کیا اور اس رپورٹ کا اسکرین شاٹ لے کر شیئر کیاجس میں دعوی کیاگیاتھا کہ ماتونڈکر نے ”شیو سینا میں شمولیت اختیارکرنے کے ہفتوں کے اندر“ 3کروڑ کا دفتر خریدا ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ”محترم ماتونڈکر جی میں نے جو خود کی محنت سے گھر بنایا وہ بھی کانگریس تو ڑ رہی ہے‘ سچ میں بی جے پی کو خوش کرکے میرے ہاتھ صرف 25-30مقدمات ہی لگیں ہیں‘ کاش میں بھی آپ کی طرح سمجھدار ہوتی تو کانگر یس کو خوش کرتی‘ کتنی بے وقوف ہوں میں‘ نہیں؟“۔
اسکا جواب دیتے ہوئے ماتونڈکر نے ایک ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کیااور استفسار کیاکہ ایک میٹنگ مقرر کریں جہاں کھو وہاں پر تمام دستاویزات شواہد کے طو رپر لے کر میں اجاؤ ں گی“۔
اس ویڈیومیں ماتونڈکر نے راناؤت کو دی گئی وائی پلس سکیورٹی پر مذاق اڑایا او رکہاکہ ”شہریوں کی سخت محنت کی کمائی کے برخلاف یہ کام کیاگیاہے“