ائے سنتے ہیں اروندتی رائے نے این پی آر کی مشق کے دوران کون سے نام درج کرانے کی تجویزپیش کی ہے۔
نئی دہلی۔ جنتر منتر پر سی اے اے اور این آرسی کے خلاف جاری احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ممتا ز مصنفہ اور سماجی جہدکاراروندتی رائے نے کچھ ایسا کہہ دیا جس کی وجہہ سے انہیں ٹوئٹر پر ٹرول کیاجارہا ہے اور بی جے پی کے لوگ شدیدکا تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
اپنے متنازعہ بیانات سے بھگوا پارٹی کے نشانے پر رہنے والے اروندتی رائے نے سی اے اے‘ این آرسی اور این پی آر کی مخالفت کرتے ہوئے لوگو ں سے استفسار کیاکہ وہ این پی آر کی مشق کے دوران اپنے غلط ناموں کا اندرج کرائیں۔
انہوں نے کہاکہ ”اپنے نام کی جگہ رنگا بلا اوریاکسی کتا کا نام رکھدو اور پتہ 7ریس کورس روڈ لکھا دو“۔ اروندتی رائے جو کہا ہے وہ کیاہے اس ویڈیو میں سنیں
https://www.youtube.com/watch?v=NYI1iAYTues