استفادہ کنندگان کیلئے دوبارہ گرام سبھا: سرینواس ریڈی

   

پہلی فہرست میں نام شامل نہ ہونے پر دوبارہ درج کرانے کی گنجائش
حیدرآباد۔/22 جنوری، ( سیاست نیوز) وزیر مال پی سرینواس ریڈی نے کہا کہ حکومت کی چار اسکیمات کے حقیقی مستحق استفادہ کنندگان کے انتخاب کیلئے ریاست کے تمام مواضعات میں دوبارہ گرام سبھاؤں کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ سرینواس ریڈی نے کھمم ضلع کے پالیرو اسمبلی حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح انجام دیا اور گرام سبھا میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ پہلی گرام سبھا میں موصولہ درخواستوں کے استفادہ کنندگان فہرست تیار کی جارہی ہے اور اگر فہرست میں کسی کے نام شامل نہیں ہیں تو انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ حکومت کی جانب سے پھر ایک مرتبہ گرام سبھا کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ 26 جنوری تک اندراماں ہاؤزنگ، راشن کارڈ اور اندراماں آتمیا بھروسہ اسکیمات کے استفادہ کنندگان کا انتخاب مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپوزیشن کے گمراہ کن پروپگنڈہ کا شکار نہ ہوں۔1