Monday , August 19 2019

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی شہید

غزہ ۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی سرحد پر اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران قابض فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک امدادی کارکن زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔خبر رساں اداروں کے مطابق 36 سالہ محمد صبحی الجدیلی طبی عملے کا سینیر رکن تھا۔ ایک ماہ قبل اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر جمع ہونے والے مظاہرین پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں الجدیلی بھی زخمی ہو گیا۔فلسطینی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ الجدیلی اس کے عملے کا رْکن تھا۔ہلال احمر کا کہنا ہے کہ الجدیلی کو ایک ماہ قبل غزہ میں زخمی ہونے کے بعد علاج کے لیے غرب اردن کے شہر الخلیل کے ایک ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں گذشتہ روز وہ جانبر نہ ہوسکا ۔

TOPPOPULARRECENT