تین دنوں میں حلب ائیرپورٹ پر یہ دوسرا حملہ ہے
دمشق۔ میڈیارپورٹ کے مطابق شام کے جنوبی صوبہ حلب میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اسرائیل کا ایک میزائل حملہ پیش آیاہے‘ حال میں مرمت کئے گئے رن وے کو اس کی وجہہ سے نقصان پہنچا ہے۔
زنہو نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ جمعرات کے روز درالحکومت دمشق اورحلب کے ائیرپورٹس پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد تین دنوں میں حلب ائیرپورٹ پریہ دوسرا حملہ ہے۔
شام کے شہری ہوا بازی کے سربراہ باسیم منصور کے مطابق مذکورہ فضائی حملے کے سبب عارضی طور پر ائیرپورٹ کی کام کو متاثر کیاہے کیونکہ اس حملے میں دوبارہ رن وے کونقصان ہوا ہے۔
سابق میں ہوئی حملے میں نقصان کی مرمت کے بعد ہفتہ کے روزائیرپورٹ کو دوبارہ بحال کیاگیاتھا۔
حماس اوراسرائیل کے شدید تنازعہ میں مصروف ہونے کے بعد خطہ میں کشیدگی کے درمیان ان حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔