اسرائیلی پابندیاں پر فرانس کے بشمول 40 ملکوں کااظہار مذمت

   

لندن : چالیس ملکوں نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان ممالک کی طرف سے مطالبہ پیر کے روز سامنے آیا ہے۔اسرائیل نے فلسطینیوں ہر یہ پابندیاں اسی ماہ کے شروع میں عائد کی ہیں۔ اسرائیل کی طرف سے یہ اقدام اقوام متحدہ کی اس قرار داد کے بعد سامنے آیا ہے۔ جس میں اقوام متحدہ نے بین الاقوامی عدالت انصاف سے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے بارے میں بین الاقوامی قانون کی روشنی میں رائے طلب کی ہے۔اس کے رد عمل میں اسرائیل نے فلسطینیوں پر کئی پابندیاں لگادی ہیں۔
ان میں مالیاتی پابندیاں بھی شامل ہیں۔اسرائیل نے اس سلسلے میں کہا تھا کہ اب اس کی قیمت فلسطینی اتھارٹی کو چکانا پڑے گی۔