اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں کرے گا۔ اسرائیل کو تسلیم کرنا، فلسطینی قوم اور امت مسلمہ کے ساتھ خیانت و جرم کے مترادف: مراقش

,

   

رباط: متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کرنے کے بعد مراقش نے کہا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار نہیں کرے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم مراقش سعد الدین العثمانی نے کہا کہ مراقش صیہونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کا سخت مخالف ہے۔ مراقش کی حکمراں جماعت انصاف و ترقی نے کہا کہ عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات فلسطینی قوم اور پورے امت مسلمہ کے ساتھ خیانت اور جرم ہے۔

مراقش کی انصاف و ترقی پارٹی کے مرکزی دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنا اور ان کے ساتھ معاہدے کرنا فلسطین سرزمین پر صیہونی ریاست کے غاصبانہ قبضہ کو مستحکم کرنے میں صیہونیوں کی مدد کرنے کے مترادف ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان فلسطینی قوم کی دیرینہ حقوق کو نقصان پہنچانے کا باعث بنے گا۔ اسرائیل اور اس کی پشت پناہ قوتوں کو فلسطین کو وجود مٹانے کا موقع ملے گا۔ مسجد اقصیٰ کی مسلسل بے حرمتی کے واقعات کی زبردست مذمت اور شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔