اسمبلی میں آج موسمی تبدیلی پر مباحث

   

حیدرآباد۔17۔ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں کل 18 ستمبر کو صبح 10 بجے موسمی اور ماحولیاتی تبدیلی سے زرعی شعبہ پر ہونے والے منفی اثرات اور حکومت کی جانب سے بحالی اقدامات پر مباحث ہوں گے۔ سکریٹری لیجسلیچر کے مطابق اسپیکر کی جانب سے وقفہ سوالات کو منسوخ کرنے کی ارکان کو اطلاع دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مانسون سیشن کا کل آخری دن رہے گا اور مختصر مباحث کا جواب وزیر زرات ٹی ناگیشور راؤ اور وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی دیں گے۔ کونسل کا اجلاس پہلے ہی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ 1/k