اسمبلی کے احاطہ میں بی جے پی ارکان کا دھرنا

   

حیدرآباد 18 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے احاطہ میں بی جے پی ارکان اسمبلی نے دھرنا منظم کرتے ہوئے فلور لیڈر مہیشور ریڈی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا۔ بی جے وائی ایم کارکنوں کے احتجاج میں شرکت پر پولیس نے مہیشور ریڈی کو حراست میں لیا جس کے بعد اسمبلی میں موجود بی جے پی ارکان اسمبلی نے ایوان کے باب الداخلہ کے پاس دھرنا منظم کیا۔ پی شنکر، پی ہریش بابو، دھنپال سوریہ نارائنا اور دیگر ارکان اسمبلی نے دھرنا منظم کرتے ہوئے مہیشور ریڈی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ بی جے پی ارکان اسمبلی نے ایوان میں اِس مسئلہ کو موضوع بحث بنانے کی کوشش کی لیکن اسپیکر نے اجازت نہیں دی۔ بی جے پی ارکان نے پولیس اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ بعد میں رہائی کے بعد مہیشور ریڈی اسمبلی پہونچے اور کارروائی میں حصہ لیا۔ 1