ممبئی : یو ایس فیڈ ریزرو کی جانب سے مارچ سے شرح سود میں اضافہ کرنے اور آسمان چھوتی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے پالیسیوں کو مزید سخت کرنے کے اشارے سے عالمی منڈی میں بڑی گراوٹ کے رخ سے مایوس سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پرہوئی زبردست فروخت کے دباو میں آج مقامی اسٹاک مارکیٹ ایک ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔ ٹی سی ایس، ٹاٹا اسٹیل، ریلائنس، آئی سی آئی سی آئی بینک، ایل ٹی، این ٹی پی سی جیسی بڑی کمپنیوں میں فروخت کی وجہ سے بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس اشاریہ سینسیکس 581.21 پوائنٹس گر کرایک ماہ کی کم ترین سطح 57276.94 پوائنٹس آگیا۔ اس سے پہلے یہ پچھلے سال 27 دسمبر کو 57420.24 پوائنٹس پر تھا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 169.80 پوائنٹس گر کر 17108.15 پوائنٹس پر رہا۔ بی ایس ای مڈ کیپ بھی 1.25 فیصد ٹوٹ کر 23,942.10 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.82 فیصد گر کر 28,633.52 پوائنٹس پررہا۔