اسپا سیلون کی آڑ میں جسم فروشی کا اڈہ بے نقاب۔ 6 افراد گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /5 ڈسمبر (سیاست نیوز ) ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے اسپاء سیلون کے نام پر جسم فروشی کے کاروبار کو بے نقاب کرکے 6 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پنجہ گٹہ میں ٹی جی اینڈ گائیز فیملی سیلون اینڈ بیوٹی اسپاء کے نام پر مساج سنٹر چلایا جارہا تھا ۔ ٹاسک فورس نے سنٹر کے منیجر آصف علی و معاون منیجر محمد حنیف کے علاوہ مساج میں ملوث چار خواتین کو حراست میں لے لیا اور ان کے قبضہ سے 1400 روپئے نقد رقم ، 10 موبائیل فون برآمد کرلئے جبکہ اسپاء سنٹر کا مالک تیج دیپ ہنوز مفرور ہے ۔