ساؤتھ ایشیا میں کرکٹ کا غلبہ، ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کی کرکٹ سے شناخت
حیدرآباد۔ 26 جولائی (سیاست نیوز) اسپورٹس کے کئی گیمس دنیا میں اپنی مقبولیت کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک کی شناخت بن چکے ہیں۔ مخصوص گیمس مختلف ممالک کی تاریخ و تہذیب اور روایات کی علامت کے طور پر دیکھے جاتے ہیں۔ یوں تو اسپورٹس کے شعبہ میں کئی گیمس اپنی علیحدہ شناخت اور عوامی مقبولیت رکھتے ہیں لیکن ممالک کے اعتبار سے کھیل کود کے معیارات اور مقبولیت میں تبدیلی دیکھی جاتی ہے۔ فٹبال دنیا کا سب سے مقبول گیم بن چکا ہے جبکہ کرکٹ ساؤتھ ایشیا میں اپنی مقبولیت رکھتا ہے۔ حالیہ سروے کے مطابق فٹبال کو دنیا بھر میں غیر معمولی مقبولیت حاصل ہوئی ہے اور فٹبال کے چیمپین مانے جانے والے ممالک کے نامور کھلاڑی بھی دنیا بھر میں اپنی مقبولیت کا لوہا منواچکے ہیں۔ جن ممالک کی شناخت فٹبال سے ہے ان میں برازیل، ارجنٹائنا، جرمنی، اسپین، فرانس اور ترکی شامل ہیں۔ یوں تو اور بھی ممالک میں فٹبال کو اہمیت دی جاتی ہے لیکن شناخت کے اعتبار سے ان ممالک میں دیگر گیمس بھی موجود ہیں۔ کرکٹ مقبولیت کے اعتبار سے ساؤتھ ایشیاء میں دوسرے نمبر پر ہے اور ممالک کی شناخت کے اعتبار سے ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کی شناخت کرکٹ سے مانی جاتی ہے۔ ایسٹ ایشیا میں بیس بال کو غیر معمولی مقبولیت ہے اور جاپان اور ساؤتھ کوریا کی اس گیم سے شناخت ہے۔ آئیس ہاکی امریکہ، روس اور کینیڈا میں مقبولیت رکھتا ہے۔ باسکٹ بال کے لئے فلپائن، رگبی کے لئے نیوزی لینڈ اور ریسلنگ منگولیا کی شناخت مانا جاتا ہے۔ امریکن فٹبال اور ٹیبل ٹینس کے لئے امریکہ اور چین کو دونوں گیمس کے لئے شہرت حاصل ہے۔ دنیا بھر میں مختلف علاقوں کے اعتبار سے کھیلوں کی مقبولیت برقرار ہے۔ 1؍F