دشا پٹانی عیادت کے لیے پہنچیں

   

ممبئی، 19 اکتوبر (ایجنسیز) بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف پر ممبئی کے علاقے جوہو میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد اداکارہ دشا پٹانی ان کی رہائش گاہ پہنچیں اور ان کی خیریت دریافت کی۔ حملہ میں ٹائیگر شراف معمولی زخمی ہوئے، جبکہ ان کے ڈرائیور کو گولی لگی۔اس واقعہ کے بعد آل انڈیا سنے ورکرز اسوسی ایشن (اے آئی سی ڈبلیو اے) نے ممبئی میں فلمی شخصیات کی سلامتی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ریاستی حکومت اور پولیس سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ تنظیم نے کہا کہ سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ، سیف علی خان پر حملے اور روہت شیٹی کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ جیسے واقعات کے بعد ٹائیگر شراف کو نشانہ بنائے جانے سے بالی ووڈ میں خوف کا ماحول پیدا ہورہا ہے۔ساتھی دشا کی آمد میڈیا میں توجہ کا مرکز رہی ۔