رامپور 16 مئی (ایجنسیز) سماجوادی پارٹی لیڈر محمد اعظم خان کو رامپور کی خصوصی ایم پی ۔ ایم ایل اے عدالت کے مجسٹریٹ ٹرائل شوبھت بنسل نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران انتخابی تقریر معاملے میں قصوروار قرار دے کر دو سال سادہ قید اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ یہ مقدمہ 2019 انتخابات میں ایک انتخابی جلسہ میں اس وقت کے ضلع مجسٹریٹ کے خلاف قابل اعتراض اور دھمکی آمیز تبصرہ سے متعلق تھا۔ استغاثہ کے مطابق محمد اعظم خان نے انتخابی مہم کے دوران سرکاری افسر کے بارے میں ایسے الفاظ استعمال کیے تھے جنہیں انتخابی ضابطہ اخلاق اور دیگر متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔