اعظم خان کی حمایت میں رامپور پہنچے اکھیلیش

,

   

یوگی حکومت پر فرضی مقدمے درج کرانے کا الزام‘ کہاتمام مقدموں کی زبان ایک‘ صرف مدعی کا نام بدلاگیا‘ افسران او رپولیس کو یادرکھناچاہئے کہ انصاف ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کرے گا

رامپور۔ کتنے شرم کی بات ہے کہ حکومت کے اشارہ پر افسران او رپولیس اعظم خان کے حلاف رات کی تاریکی میں فرضی مقدمے درج کرارہی ہے اور اب توحد کردی کہ اعظم خان کے حلاف بکری اور گائے اور بچھڑا چوری کا مقدمہ بھی درج ہوگا۔

حکومت چاہئے تو میں بڑی تعداد میں بکریاں‘ گائے‘ بچھڑے اور بھینسیں بھیج دوں گا۔یہ بات رات سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھیلیش یادو نے ہمسفر ریزروٹ میں کارکنوں کی میٹنگ میں کہی۔

انہوں نے کہاکہ تمام مقدمے ایک ہی زبان میں ہیں‘ صرف مدعی کا نام بدلاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ اعظم خان پر 81مقدمے درج ہوئے ہیں لیکن افسران اور پولیس کو یاد رکھنا چاہئے کہ انصاف ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ ہی کرے گا۔

انہوں نے یاددلایا کہ نیتاجی ملائم سنگھ یادو پر 100مقدمات درج ہوئے تھے جو عدالتوں نے ختم کردیے۔

آج وزیراعلی او رنائب وزیراعلی اپنے اوپر درج مقدمہ خود واپس لے رہے ہیں۔ سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے ضلع مجسٹریٹ اے کے سنگھ کانام لئے بغیر کہاکہ انہیں ہم سکم سے اترپردیس میں لائے تھے۔

انہو ں نے کہاکہ ہماری حکومت ہوگی تو وہ ایک اعلی عہدہ پر فائز ہوں گے جن کی ڈیوٹی وارناسی کے گھاٹ پر تین ہزار غیرقانونی قبضوں کو ہٹانے کے لئے لگائی جائے گی۔

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھیلیش یادو اعظم خان مے بچاؤں اپنے پڑوسی اضلاع کے ممبرپارلیمنٹ‘ ممبران اسمبلی او ر پارٹی عہدیداروں کے ساتھ رات رامپور ائے تھے۔

اکھیلیش یادو نے کہاکہ اعظم خان نے یونیورسٹی بنائی ہے‘ اسکول کھولے ہیں جو آنے والی نسلوں کے لئے فائدہ مند ہوں گے۔ انہوں نے چیلنج کیا کہ بی جے پی کا کوئی لیڈر یونیورسٹی بناکر دکھائے۔

انہوں نے ہماری حکومت نے عوامی فلاح وبہبود کے بہت کام کیے تھے لیکن عوام نے مسترد کردیا۔ اب موجودہ حکومت تو عوام دشمن پالیسیوں پر گامز ن ہے اس لیے عوام اے بھی گرادیں گے۔

انہو ں نے کہاکہ میرے رام پور دورہ حکومت اور افسران بہت گھبرائے ہوئے تھے۔ انہوں نے ہم سفر ریزورٹ کی بجلی اورپانی تک کاٹ دیا ہے۔

لیکن میں نے سرکاری گیسٹ ہاوس میں ٹہرنے کا افسران کا دباؤ ٹھکرادیا۔ انہو ں نے کہاکہ اعظم خان پر حکومت کے اشارہ پر قہر برپا کیاجارہا ہے جسے بند کردینا چاہئے۔

اکھیلیش یادو نے رام پور شہر کے علماء سے ملاقات کی۔ محمد علی جوہر یونیورسٹی اُردو گیٹ اوررام پورپبلک اسکول دیکھنے کے علاوہ اعظم خان کی رہائش گاہ پر جاکر راجیہ سبھا کی ممبر تزئین فاطمہ‘ ممبر اسمبلی عبداللہ اعظم خان اور ادیب اعظم سے ملاقات کی او رظلم کی کہانی ان کی زبانی سنی۔

امام شہر مفتی محبوب علی جمعیتہ علماء کے ضلع صدر مولانا اسلم جاوید قاسمی‘ مفتی ساجد‘ مولانا فاروق‘ قاری علاء الدین او رمفتی فراست سمیت کئی علماء نے ملاقات کی۔

انہو ں نے کہاکہ اعظم رامپور کے ہی نہیں پورے ہندوستان کے مسلم لیڈر ہیں ان سے سیاسی لڑائی لڑیں‘ لیکن محمد علی جوہر یونیورسٹی او رتعلیمی اداروں کو برباد نہ کریں۔

انہوں نے کہاکہ ہوسکتا ہے کہ اعظم خان نے سیاسی غلطیاں کی ہوں‘ لیکن ان غلطیوں کا انتقام تعلیمی اداروں سے نہ لیاجائے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اعظم خان ایک مسلم لیڈر ہیں جن کے پیچھے سماج وادی پارٹی کھڑی ہے۔