افغانستان میں سرچ آپریشن کے دوران16جنگجو ہلاک

افغانستان میں سرچ آپریشن کے دوران16جنگجو ہلاک
کابل۔15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے صوبے فراہ میں طالبان نے پولیس چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا تاہم پولیس نے افغان فوج کی مدد سے حملہ آور جنگجوؤں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا جس کے بعد علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ادھر طالبان نے فراہ میں سرچ آپریشن کے دوران جنگجوؤں کی ہلاکت کے افغان حکومت کے دعوے کو مسترد کردیا ہے ۔افغان میڈیا کے مطابق افغان حکومت نے صوبے فراہ میں افغان افواج اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 16 طالبان جنگجوؤں کی ہلاکت اور 21کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے ، سرچ آپریشن میں ایک افغان فوجی ہلاک اور 2 زخمی بھی ہوئے جب کہ 2بارودی سرنگوں کو بھی ناکارہ بنایا گیا۔

TOPPOPULARRECENT