حیدرآباد/28 اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکولوں اور جونیر کالجس میں پانچویں جماعت اور انٹرفرسٹ ایئر داخلوں کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ ضلع میناریٹی ویلفیر آفیسر محمد قاسم نے بتایا کہ 31 اگسٹ تک درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ خواہشمند طلبہ ضلع میناریٹی ویلفیر آفیسر دفتر حج ہاوز سے رجوع ہوسکتے ہیں۔ اقلیتی اقامتی اسکول سوسائٹی کے تحت چلائے اسکولس اور جونیر کالجس میں سال 2022-23 کیلئے داخلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مخلوعہ نشستوں کو پُر کرنے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ر