اقلیتی اقامتی اسکولس کے اساتذہ سے انصاف کرنے کا مطالبہ

   

حیدرآباد 4 اگسٹ ( راست ) ہیومن پیس آرگنائزیشن فار ایجوکیشن نے تلنگانہ حکومت سے کہا کہ اقلیتی اقامتی اسکولس میں اقلیتی خاص طور پر مسلم اساتذہ سے انصاف کیا جائے ۔ تنظیم کے ساؤتھ انڈیا انچارج محمد شہنواز نے بتایا کہ اقلیتی اقامتی اسکولس کے اساتذہ کو اب تک عارضی ملازمت پر رکھا گیا ہے جبکہ انہیںفوری مستقل کیا جانا چاہئے ۔ارباب مجاز غیر اقلیتی اساتذہ کا مستقل بنیادوں پر تقرر کرکے اقلیتوں کو محروم کر رہے ہیں۔ اقلیتی اساتذہ کو دور دراز کے علاقوں میں تبادلہ کیا جا رہا ہے ۔ اعتراض پر خدمات ختم کرنے کا انتباہ دیا جا رہا ہے ۔ محمد شہنواز نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اقلیتی و مسلم اساتذہ سے انصاف کیا جائے ۔ انہیں مستقل کیا جائے اور تمام مراعات بھی فراہم کی جائیں۔