اقوام متحدہ مشن کے سربراہ واکر پرتھیس ناپسندیدہ شخصیت

   

خرطوم : سوڈان نے اقوام متحدہ مشن کے سربراہ واکر پرتھیس کو ناپسندیدہ شخصیت قراردیدیا۔ سوڈان کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کو واکر پرتھیس کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے کے بارے میں بتا دیا ہے۔ سوڈانی فوجی کونسل کے سربراہ عبدالفتح البرہان نے اقوام متحدہ کے نمائندے پر ملکی تنازعہ کو ہوا دینے کا الزام لگایا ہے۔ دوسری جانب واکر پرتھیس جوکہ 2021ء سے سوڈان کے مشن کی سربراہی کررہے ہیں، اْنہوں نے تنازعہ کو ہوا دینے کے الزامات کے خلاف اقوام متحدہ کا سختی سے دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تنازعہ کو ہوا دینے کا ذمہ دار میں نہیں بلکہ جنگ میں شامل دو جنرل ہیں۔ اقوام متحدہ کے مشن کے ٹوئٹر ہینڈل کے مطابق، واکر پرتھیس جمعرات کو سفارتی گفتگو کے سلسلے میں ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا میں موجود تھے۔