بیروت : اقوام متحدہ کی طرف سے شام کے زلزلہ زدگان کی امداد میں تاخیر اموات کی تعداد میں اضافے کا سبب بنی ہے۔شام میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دستاویزی شکل دینے والے ادارے “شامی انسانی حقوق نیٹ ورک” SNHRنے جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور اس کے اداروں نے، شام کے زلزلہ زدہ شمال مغربی علاقے میں ،انسانی امداد پہنچانے اور تلاش و بچاو کی کاروائیاں کرنے میں تاخیر کی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ “شام کے شمال مغرب میں زلزلے سے متاثرہ علاقے میں اقوام متحدہ کی امداد پہنچنے میں تاخیر ہونے اور تلاش و بچاو کی کاروائیوں میں شام کو تنہا چھوڑے جانے کی وجہ سے ملبے تلے دبے افراد کی اموات میں اضافہ ہوا ہے”۔رپورٹ میں اس تاخیر کیلئے اقوام متحدہ کے حکام کی پیش کردہ وجوہات کوبے بنیاد قرار دیا گیا اور اقوام متحدہ سے داخلی تفتیش شروع کروا کے شام کے زلزلہ زدہ علاقوں تک امداد کی ترسیل میں تاخیر کی وجوہات کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔