بیروت۔ایک وزیر نے یہاں پر کہاکہ اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی (یو این ایچ سی آر) کے موقف کو بالائے طاق رکھتے ہوئے لبنان ہر ماہ 15000شامی پناہ گزینوں کو واپس روانہ کرنے کے اپنے منصوبے کو روبعمل لائے گا۔
وزیر عصام چارا فیڈین نے نیشنل نیوز ایجنسی (این این اے) کو بتایا کہ انہوں نے شامی انتظامیہ سے شامی پناہ گزینوں کی واپسی پر لبنانی منصوبے پر تبادلہ خیال کے لئے اپنے دورے کی تاریخ مقرر کریں۔
زنیو نیوز ایجنسی نے این این اے سے چارا فیڈین کے دئے گئے بیان کاحوالہ دیتے ہوئے کہاہے کہ ”پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے بیانات جس میں وہ لبنانی منصوبے پر اعتراض جتارہے ہیں ملاقات میں تاخیر کی اہم وجہہ بن رہے ہیں“۔
مذکورہ وزیر نے جولائی میں ہر ماہ شامی پناہ گزینوں کی واپسی پر لبنانی منصوبے کا اعلان کیاتھا۔ تاہم مذکورہ یو این ایچ سی آر نے منصوبے کو منظوری دینے سے انکار کیاتھا کیونکہ پناہ گزینوں کی واپسی پر شام ان کے لئے محفوظ مقام نہیں ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ 2017اور2021کے درمیان میں لبنان اوراردن سے واپس ہونے والے شامی پناہ گزینوں کو شامی حکومت اور اس کے مصدقہ اتحادیوں کی جانب سے سخت مظام اور انسانی حقوق کی بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
دنیا کا سب سے بڑا فی کس پناہ گزینوں کی سب سے بڑی میزبانی اعزاز لبنان کو ہی ہے‘ جس میں 1.5ملین شامی جبکہ 13715دیگر ممالک کے پناہ گزین شامل ہیں۔